Monday, June 15, 2026

Fact Check

کیا چین میں کروناوائرس متاثرین کو پولس مار رہی ہے گولی!سچ ہے افواہ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Written By Mohammed Zakariya
Feb 15, 2020
image

دعویٰ

کروناوائرس سے بچنے کے لئے چینی سرکار نے پچیس ہزار متاثرین کو گولی سے مارنے کا حکم دے دیا ہے۔

تصدیق

ان دنوں کرونا وائرس سے چین کا کافی حصہ متاثر ہے۔ہزاروں کی تعداد لوگوں کی اموات ہوچکی ہے۔اسی درمیان طرح طرح کے پوسٹ اور ویڈیو شیئر کئے جارہے ہیں۔ان دنوں رنگولی نامی ٹویٹر ہینڈل سے ستاون سکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے چینی سرکار نے مہلک مرض میں مبتلا ۲۵ہزار افراد کو جان سے مارنے کا حکم دیا ہے۔آپ وائرل ویڈیو میں پولس کے ہاتھوں میں بندوق دیکھ سکتے ہیں۔ساتھ ہی ویڈیو میں گولیوں کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔اس ٹویٹ کو ہزار افراد نے لائک شیئر کیا ہے۔

ہماری کھوج

سوشل میڈیا پر ملی جانکاری کے بعد ہم نے ویڈیو کے پہلے حصے کااسکرین شارٹ لیا۔جس میں پولس ملازمین نظر آرہے ہیں۔

پہلا حصہ

کھوج کے دوران ہمیں ٹویٹر پرچینی میڈیا ایجنسی سی جی ٹی این کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں وائرل ویڈیو کے ساتھ لکھا ہوا ہے کہ ویڈیو میں جو پولس ملازمین ہتھیار کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔دراصل وہ پاگل کت٘وں سے نپٹنے کے لئے  گشت کررہے ہیں۔

دوسراحصہ

سی جی ٹی سے ملی جانکاری کے بعد ہم نے ویڈیو کے دوسرے حصے کی جانچ شروع کی۔جہاں کیمرے کے پیچھے سے گولیوں کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ساتھ ہی ویڈیو میں ایک خاتون دیوار کے سہارے کھڑی نظر آرہی ہے۔

اس بارے میں جب ہم نے کھوج شروع کی تو ایسی کوئی معتبر جانکاری فراہم نہیں ہوئی۔البتہ یہ پتا چلا کہ وائرل ویڈیو کا دوسرا حصہ پچیس جنوری کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔یہاں بتادوں کہ پچیس جنوری سے چین کا نیاسال بھی شروع ہوتاہے۔ممکن ہےجو آواز ہمیں سنائی دے رہی ہے وہ آتش بازی کی ہو اور لوگ اس کے خوف سے سڑکوں پر لیٹ گئے ہو۔

پہلی وجہ:۔کروناوائرس سے متاثرہ علاقے میں بغیر ماسک کے نہیں گھوما جاسکتا۔

دوسری وجہ:لیٹے ہوئے افراد کی میڈیکل جانچ کررہے شخص سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

تیسری وجہ:ویڈیو میں نظر آرہے افراد کسی بھی طرح سے ڈرے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔

چوتھی وجہ:اگر یہاں گولیاں چلی ہوتی اور لوگوں کی موت ہوئی ہوتی تو یہاں خون پَسرا ہوا نظر آتا۔لیکن ویڈیو میں کہیں بھی خون نظر نہیں آرہاہے۔

تیسراحصہ

مندرجہ بالا میں مرے ہوئے نظر آرہے شخص کی حقیقت جاننے کے لئے مزید گہرائی سے تحقیق شروع کی۔

اس دوران ہمیں اوبزرورس ڈاٹ فرانس۲۴ نامی ویب سائٹ پر دوسری زبان میں شائع ایک خبر ملی۔گوگل ٹرانسلیٹ میں پتا چلا کہ یہ شخص پولس کی گولی سے نہیں بلکہ کسی حادثے میں اس کی موت ہوئی ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ دو تین مختلف ویڈیو کو ملا کر غلط دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہاہے۔

ٹولس کا استعما

گوگل کیورڈ سرچ

ٹویٹرایڈوانس سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(گمراہ کن)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

14,935

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage