Tuesday, September 1, 2026

Fact Check

کروناوائرس کی وجہ سے ڈاکٹر محمد عثمان ریاض کی ہوئی موت؟وائرل دعوے کا پڑھئے سچ

banner_image

دعویٰ

دہلی کے ڈاکٹر محمد عثمان ریاض ڈاکٹر عثمان ریاض کروناوائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کرنے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء کرے۔

تصدیق

کروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگ پریشان حال ہیں۔لوگ اس بیماری سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔لیکن سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک شخص کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ وائرل تصویر والا شخص ڈاکٹرعثمان ریاض ہے۔جو دہلی میں کروناوائرس متاثرین کا علاج کرنے کے دوران اللہ کو پیارے ہوگئے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دیگر لوگوں نے بھی مختلف دعوے کے ساتھ اس فوٹو کو شیئر کیا ہے۔

ہماری کھوج

وائرل دعوے کو پڑھ نے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ہیلتھ آئی این جی او نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر ملی۔جہاں یہ پتا چلا کہ وائرل تصویر میں نظر آرہا شخص ڈاکٹرریاض عثمان ہےنا کہ عثمان ریاض۔جنہوں نے بنگلور کے راجیوگاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس سے ایم بی بی ایس کی پڑھائی کی ہے۔

مذکورہ بالاجانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل ہورہی تصویر ڈاکٹرریاض عثمان کی ہے۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں ایسٹرڈی ایم ہیلتھ کیئر نامی یوٹیوب چینل پر ڈاکٹرریاض عثمان کی ڈیپریشن کے حوالے سے ایک تقریر ملی۔جو درجہ ذیل ہے۔واضح رہے کہ یہ تقریر دوسال پرانی ہے۔

ان سبھی کھوج کے باوجود یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ریاض عثمان واقعی دنیاں سے چل بسے ہیں یا محض افواہ ہے۔پھر ہم نے ریاض عثمان کو فیس بک پر سرچ کیا تو ہمیں ان کا پروفائل ملا۔جہاں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ وائرل تصویر ان کی ہی ہے۔لیکن وہ اس وقت دوبئی میں ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لوگوں نے ان کے بارے میں کروناوائرس سے موت کی جھوٹی خبر پھیلا ئی ہے۔الحمدلللہ وہ اس جہاں میں خیر و عافیت سے ہیں۔سوشل میڈیا پر جو مرنے کی خبر وائرل ہورہی ہے وہ سراسر غلط ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر ڈاکٹر ریاض عثمان کی ہے اور وہ اس وقت دوبئی میں خیر کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ان کی تصویر کو جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

یوٹیوب سرچ

ٹویٹرایڈوانس سرچ

فیس بک سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(افواہ بھری خبر)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
No related articles found
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

14,935

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage