Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر نگینوں اور ہیروں سے سجے طیارے کا کولاج شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ امارات ایئر لائنز کے طیارے کو ہیروں سے سجا دیا گیا ہے۔ صارف نے تصویر کے کیپشن میں عربی اور انگلش زبان میں”طائرة الإماراتية المرصعة بالألماس” لکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر جگمگاتے ہوئے جہاز کی تصویر عربی اور انگلش کیپشن کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر امارات کے طیارے کو اصلی ہیروں سے (ڈائمنڈس) سے سجائے جانے کی ہے۔



فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر 7 دنوں میں 15 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 6,507 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امارات ایئرلائنز سے منسوب کر شیئر کئے جا رہے جگمگاتے ہوئے جہاز کے کولاج کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ ہم نے سب سے پہلے وائرل کولاج کو اویسم اسکرن شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور سبھی فریم کو گوگل ریوسر امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اس سے متعلق کئی خبروں کے لنک فراہم ہوئے جو پرانے تھے۔

سرچ کے دوران دی سن ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے حوالے سے جانکاری ملی۔ جس میں جگمگاتے ہوئے جہاز کے سلسلے میں لکھا ہے کہ امارات کی بلنگ777 طیارے کی یہ تصویر حقیقت پر مبنی نہیں ہے، بلکہ اسے سارہ شکیل نامی آرٹسٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔ سارہ نے امارات کے طیارے کو اس وقت کرسٹل آرٹ کے ذریعے تیار کیا تھا جب وہ امارات ایئرلائنز سے میلان کے سفر پر تھیں۔
مذکورہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔ پھر ہم نے سارہ شکیل کے آفیشل انسٹاگرام کو کھنگالا۔سارہ کی پروفائل پر دی گئی جانکاری کے مطابق سارہ ایک دانتوں کی ڈاکٹر اور کرسٹل آرٹسٹ ہیں، سارہ زیادہ تر ہیروں سے جڑے آرٹس بناتی ہیں، جو دلکش اور خوب رو ہوتے ہیں۔
سارہ کے انسٹاگرام پر ہمیں دسمبر 2018 میں شیئر کی گئیں جگمگاتے ہوئے جہاز کی تصاویر بھی ملیں۔ جس میں انہوں نے ان تصویروں کے سلسلے میں لکھا ہے کہ امارات سے میلان کے سفر کے دوران ان تصویروں کو تیار کیا تھا۔ یہ تصاویر حقیقی نہیں ہیں بلکہ کرسٹل آرٹ ورک ہے۔ وہیں ہمیں سارہ شکیل کا ویب سائٹ بھی ملا۔ جس پر بھی کرسٹل آرٹ کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔
مذکورہ وائرل تصویروں میں سے ایک تصویر کو امارات ایئر لائن کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے 4دسمبر 2018 کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس میں صاف طور پر واضح کیا گیا ہے کہ اس تصویر کو سارہ شکیل نے کرئیٹ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امبالہ میں ہندوستان کا جدید طیارہ رافیل حادثے کا شکار ہوگیا ہے؟
اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ امارات ایئرلائنز کے طیارے کو اصلی نگینوں اور ہیروں سے نہیں سجایا گیا ہے، بلکہ سارہ شکیل نامی لڑکی نے کرسٹل آرٹ کے ذریعے جہاز کی تصاویر کو 2018 میں تیار کیا تھا۔
TheSun: (https://www.thesun.co.uk/travel/7943758/emirates-diamond-covered-plane/)
Instagram:(https://www.instagram.com/sarashakeel/)
Twitter: (https://twitter.com/sarashakeel)
Sara Shakeel:(sarashakeel.com)
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
July 11, 2023
Mohammed Zakariya
July 7, 2023
Mohammed Zakariya
May 20, 2023