Thursday, April 23, 2026

Fact Check

ہفتے کی پانچ اہم فرضی خبروں کی حقائق جاننے کےلیے پڑھیں ہماری تحقیقات

Written By Mohammed Zakariya
Aug 29, 2020
banner_image

آج ہم آپ کےلیے کچھ ایسی اسٹوری کو مختصر انداز میں پیش کرنے جارہے ہیں۔جو حال کے دنوں میں سوشل میڈیا پر بےشمار وائرل ہوا ہے۔یہ وہ 5 فرضی دعوے ہیں جسے کافی یوزروں نے شیئرکیاہے۔

کانپور لوجہاد معاملہ:شالنی عرف فضا پر فیضل کے اہل خانہ نہیں کررہے ہیں ظلم و ستم

محمد فیضل کی چاہت میں نومسلم بنی شالنی عرف فاطمہ کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ فضا نے اپنی ماں کو فون کرکے مدد طلب کی ہے کہ اسے فیضل کے گھروالے پریشان کررہے ہیں۔جبکہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

یہاں پڑھیئے پورا مضمون۔

سعودی حکومت نے یہودیوں کوخوش کرنے کےلیے قرآن میں لفظی ترمیم نہیں کیا ہے

دعویٰ کیا گیا ہے کہ قرآن میں سعودی عرب تحریف کررہی ہے۔بتادوں کہ سعودی عرب کی حکومت نے یہودیوں کو خوش کرنے کےلیے قرآن کے الفاظ میں رد و بدل نہیں کیاہے بلکہ عبرانی زبان میں جو قرآن کا ترجمہ کیا گیا ہے اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ “یعنی قرآن کا جو مفہوم اسلامی عقیدہ کے مطابق ہونا چاہئے وہ نہ لے کر یہودی عقیدہ کے مطابق لیا گیا ہے جو کہ قرآن میں معنوی تحریف ہے”

مزید جانکاری کےلیے یہاں کلک کریں۔

کیا دنیا کی حسین ترین مسجد قطر شہر میں ہے؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ ہے کہ دنیا کی خوبصورت مساجد میں سے ایک ایسی مسجد ہے جو قطر میں ہے۔جبکہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔دراصل جس مسجد کو قطر کی بتائی جارہی ہے وہ متحدہ عرب امارات کی آئیکانک مسجد ہے۔جسے پَرل اینڈ شیل کی تھیم پر تعمیر کیاگیا ہے۔

مزید جانکاری کےلئے یہاں کلک کریں۔

باپ بیٹی کی شفقت کے ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ کیوں کیا جارہا شیئر؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا تھا۔جس میں ایک مولوی نما شخص دلہن کو بوسہ دے رہاہے۔دعویٰ تھا کہ مولوی خاتون کو کس(KISS) کررہا ہے۔جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو پاکستان کا ہے۔جہاں ایک بات اپنی بیٹی کو نکاح نامہ پر دستخت کرنےکے بعد پیشانی پر بوسہ دے رہا ہے۔

پوری جانکاری کےلیے پڑھیئے ہماری تحقیقات۔

کیا سپریم کورٹ کے نعرے کو بدل دیا گیا ہے؟

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے حوالے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے اشوک چکر کے نیچے ستیہ میو جئےتے کی جگہ یَتُودھرمستو جئے لکھ دیا گیا ہے۔جبکہ نیوزچیکر کی پڑتال میں پتاچلاکہ وائرل دعویٰ فرضی ہے۔

پوری جانکاری کےلیے یہاں کلک کریں۔


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
No related articles found
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

14,935

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage