Friday, April 24, 2026

Fact Check

انڈیا ٹوڈے کے صحافی راج دیپ نے عاپ کی جیت پر لائیوشو میں کیا رقص!وائرل دعوے کا کیا ہے سچ پڑھیئے ہماری پڑتال؟

Written By Mohammed Zakariya
Feb 12, 2020
image

دعویٰ

انڈیا ٹوڈے کے صحافی راج دیپ نےلائیوشو میں غیرجانب درانہ طریقہ اپنایا۔

تصدیق

عام آدمی پارٹی کی جیت کے بعد جہاں بی جے پی کے خیمے میں سناٹا پسرا ہے وہیں سوشل میڈیا پر عجیب و غریب چیزیں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ٹویٹر پر انڈیا ٹوڈے چینل کا ایک پینتیس سکینڈ کا ویڈیو خوب وائرل ہورہاہے۔جس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ عاپ پارٹی کی جیت کے بعد صحافی راجدیپ نے لائیوشو میں رقص کیا۔

وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے سب پہلے یوٹیوب پر انڈیا ٹوڈے کے آفیشیل چینل کو کھنگالا۔جہاں ہمیں ۲منٹ اکیس سکینڈ کا ایک ویڈیو ملا۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایکسس مائی انڈیا کے پردیپ گپتا نے دہلی الیکشن کے بارے میں ایگزٹ پول میں بتایا تھا کہ اس بارعام آدمی پارٹی کو ۵۹سے ۶۸کے درمیان  سیٹینں ملیں گی اور وہی ہوا۔جس کی خوشی میں انڈیا ٹوڈے کے سینئر اینکر راج دیپ نے پردیپ کے ساتھ رقص کیا۔بقیہ آپ یوٹیوب لنک پر کلک کر کے پوری جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ صحافی راج دیپ نے عاپ کی جیت کی خوشی میں رقص نہیں کیا ہے۔بلکہ ایکسس مائی انڈیا کے پردیپ گپتا کا دہلی الیکشن کو لے کر ایگزٹ پول صحیح نکلا۔اسی وجہ سے انہوں نے لائیوشو میں پردیپ کے ساتھ کمرمٹکاتے ہوئے نظر آئے۔

ٹولس کا استعمال

یوٹیوب سرچ

نتائج:گمراہ کن

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

14,935

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage