Saturday, April 25, 2026

Fact Check

ہندی ترجمہ والا قرآن کا حوالہ دے کر سوشل میڈیا پر عوام کو کیا جارہاہے گمراہ؟سچ جاننے کے لئے پڑھیئے ہماری پڑتال

Written By Mohammed Zakariya
Jan 18, 2020
image

دعویٰ

جب سے قرآن آئی ہے تبھی سے یہ کہا جارہاہے کہ اسلام قبول کرکے ختنہ کروالو یا گردن کٹوالو۔دہشت گردی،دھوکا،ڈر اور لالچ کا دوسرا نام اسلام ہے۔ان سبھی  کو جوڑ کر دیکھو تو حقیقت سمجھ میں آجائے گی۔

 

https://twitter.com/hinduteva/status/1217874278554558464?s=08

ہماری کھوج

ہل٘ا بول ورسیز پول کھول نامی ٹویٹر ہینڈل سے ہندی ترجمہ والا قرآنی آیات والا ایک صفحہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔جس میں ہندی میں لکھا ہے کہ جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا۔انہیں ہم جلد ہی آگ میں جھوکیں گے۔جب انکا خال جل جائے گی تو ہم انہیں دوسری خالوں سے بدل دیں گے۔تاکہ وہ اپنے کئےکا مزا چکھے۔اب وائرل پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی کھوج شروع کی۔اس دوران ہم قرآن کی آیت اور ترجمہ کو پڑھا تو یہ سمجھ میں آگیا کہ وائرل آیت کا جو یہاں ترجمہ کیا گیا ہے غلط ہے۔پھر ہم نی تفسیرقرآن کے جانکار عالم دین مولانا امیرمعاویہ سے اس بارے میں تفصیل جاننے کی کوشش کی۔انہوں نے قرآنی آیات کی وائرل تصویر کی وضاحت کے ساتھ ہمیں وائرل آیت اور اس جڑے ساری جانکاری دی اور دلیل کے طور پر وہ قرآن کی آیات بھی بھیجا۔جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے۔اے ایمان والوں اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ تم ان کی امانتوں کو لوٹا دو جس کا وہ حقدار ہے۔جب لوگوں میں فیصلہ کرو تو انصاف سے کرو۔بیشک اللہ تم کو اچھی نصیحت کرتا ہے۔بیشک اللہ سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہے۔

 


دراصل قرآنی آیات کا جو ہندی میں ترجمہ کیا گیا ہے وہ آیت یہ ہے۔”اِن٘ ال٘ذینَ کَفَروابآیاتِنا سوفَ نصلیھم ناراًکل٘ما نَضِجَت جلودُھم بد٘لناھُم جلوداًغیرہالیذوقواالعذاب،ان٘ اللہ کان عزیزاً حکیماً”

مندرجہ بالا آیت کا جو ترجمہ اور تفسیر ہے وہ دور نبیؐ کی وقت پر مبنی ہے۔اس وقت اللہ نے نبیؐ کو وحی نازل کی تھی۔جس کا ترجمہ “بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا سو عنقریب ہم ان کو آگ میں داخل کریں گے۔جبکہ ان کی چمڑی جل جاوے گی تو اس کے عوض ہم اور چمڑی بدل دیں گے۔تاکہ وہ عذاب چکھیں۔بیشک اللہ زبردست حکمت والا ہے۔

ہماری پڑتال میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ قرآنی آیات کا جو ہندی میں ترجمہ کیا گیا ہے وہ غلط ہے۔ وہ دوسری آیت کا ترجمہ ہے ۔یوزر نے جس مطلب کے تحت قرآن کی آیت کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے وہ غلط ہے۔ دراصل دور محمدؐ کے زمانے میں جب اللہ نے وحی کے ذریعے بتایا کہ جو لوگ آیتوں کا انکار کررہے  ہیں اس کا سزا اسے ملے گا۔

ٹولس کا استعمال

قرآن مجید

تفسیرِ حق٘انی

نتائج:جھوٹا دعویٰ(گمراہ کن دعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

 

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

14,935

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage