Saturday, April 25, 2026

Fact Check

پاکستانی ٹویٹر ہینڈل سے ہندوستانی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش۔پڑھیئے ہمارا ریسرچ

Written By Mohammed Zakariya
Oct 16, 2019
image

دعویٰ

خونی ہندوستانی فوج انسانیت کی تمام حدیں عبور کرچکے ہیں۔ یہ بلا شبہ ہندو دہشت گرد ریاست بن چکی ہے۔ دہلی کے قانون ساز امانت اللہ خان کی 30سیکنڈ کے ویڈیو نے پوری دنیا کو چونکا دیا ، دیکھنے کے بعد آگے بھیجنا مت بھولیئے گا۔

تحقیقات

ہندوستان پاکستان کے درمیان کشمیر کے مسائل کو لے کر پوری دنیا میں ہل چل مچی ہے ۔وہیں ان دنوں سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیو شیئر کیےجارہےہیں۔لُبنا نامی ٹویٹر ہینڈل سے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیاگیاہے۔جس میں لوگ جھلسےہوئے اور بھڑکی ہوئی آگ نظر آرہی ہے۔جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی فوجی انسانیت کی تمام حدیں پارکرچکےہیں۔ہندوستان بلاشبہ ہندودہشت گرد ملک بن چکا ہے۔ساتھ اس ویڈیو کو عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خان سے بھی جوڑا جارہاہے۔

ان سارے پوسٹ کو دیکھنے اور پڑھنے کے بعد ہم  نے اپنی تحقیقات شروع کی۔جہاں سب سے پہلے ہم نےیوٹیوب کی مدد لی۔ یوٹیوب پر ہمیں دو ویڈیو ملے۔جس میں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو افریقہ کے تنزانیہ کا ہے۔

یوٹیوب کے ویڈیو پر بھروسہ نہیں ہوا تو پھر ہم نےگوگل ریورس کی مددلی۔تب ہمیں الجزیرہ ،ای ٹی وی بھارت اورنوائے وقت میں شائع  دس اگست دوہزار انیس کی خبر ملی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی افریقی ملک تنزانیہ کے شہر موروگورو میں آئل ٹینکرمیں دھماکہ ہوا۔ جس میں پچاس سے زائد افراد ہلا ک ہوگئے۔جبکہ اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پھر ہم نے مزید تحقیات شروع کی ۔جہاں ہمیں پاکستانی ویب سائٹ سماء ٹی وی میں شائع ایک خبر ملی ۔جس میں لکھا ہے کہ آئل ٹینکر کے پلٹنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد آئل جمع کرنے کیلئے جمع ہوگئی، اس دوران ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے باعث اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔

ان ساری تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ اس ویڈیو کو مذہبی رخ دے کر عوام کے درمیان خلفشار پیدا کیاجارہاہے۔نیوز چیکر نے اس ویڈیوکو گمراہ کُن ماناہے۔

ٹولس کا استعمال

 یوٹیوب سرچ

گوگل کیورڈس سرچ

گوگل ریورس سرچ

نتائج:فیک نیوز

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

14,935

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage