Saturday, February 21, 2026

Fact Check

Weekly Wrap: اے آئی کی مدد سے بنائی گئی تصاویر و دیگر موضوع پر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Written By Mohammed Zakariya
Sep 9, 2023
banner_image

سوشل میڈیا پر اس ہفتے اے آئی کی مدد سے بنائی گئی تصویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ مراکش کی ایک مسجد کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ جس میں امام خطبہ کے دوران ممبر سے گر جاتے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ امام کی کلمہ پڑھتے ہوئے موت ہوگئی۔ وہیں تیندوے کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ کچی شراب پینے کہ وجہ سے تیندوا اپنی شناخت بھول گیا۔ آپ انہیں وائرل پوسٹ سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

 سلم علاقے کی انسانی چہرے والی یہ تصویر کیا پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ہے؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر سلم علاقے کی تصویر شیئر کی گئی، جس میں انسانی چہرہ نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ تصویر میں نظر آ رہا چہرہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر میں نظر آ رہا چہرہ برازیل کے صدر لولا دا سلوا کا ہے، جسے اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اسلام قبول کر لیا ہے؟ 

عربی لباس پہنے ہوئے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ ایلون مسک نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے اور ایلون مسک کسی بھی مذہب پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ تفصیلی فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

 کیا خطبہ دیتے ہوئے مراکش کے امام کی ہوئی موت؟

مسجد کے ممبر پر خطبہ دے رہے امام کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ان کی خطبہ کے دوران کلمہ پڑھتے ہوئے موت ہوگئی۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ خطبہ کے دوران بے ہوش ہوگئے تھے، لیکن علاج کے بعد وہ صحتیاب ہو گئے اور دوبارہ انہوں نے مسجد میں خطبہ دیا۔ پورا آرٹیکل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا کچی شراب پینے کی وجہ سے تیندوے کی ہوئی حالت ناساز؟

فیس بک اور ٹویٹر پر تیندوے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ جس میں لوگ اسے ساتھ پکڑ کر جنگل کی جانب لے جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ تیندوا کی یہ حالت کچی شراب پینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ البتہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تیندوا کی یہ حالت بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پورا سچ یہاں پڑھیں۔


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

14,935

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage