Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر اڈیشہ میں ہوئے بھیانک ریل حادثے سے منسوب کرکے کئی ویڈیو اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی پرانی روایت ستی پرتھا کا بتاکر ایک دلہن کی ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ وہیں ایک چلتی ٹرین کی ویڈیو کو جاپان کی ہائی ٹیکنالوجی والی ٹرین بتاکر شیئر کیا گیا۔ انہیں سب وائرل پوسٹ کا مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھا جا سکتا ہے۔

اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو ہوئے ٹرین حادثے کا بتاکر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج خوب شیئر کیا گیا۔ جس میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور حیدرآباد کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

فیسبک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ کرناٹک کے ریلوے ٹریک پر پتھر رکھتے پکڑا گیا مسلم سماج کا لڑکا۔ ہم نے جب اس سلسلے میں معلومات حاصل کی تو پتا چلا کہ ویڈیو 5 سال پرانی ہے اور اس کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ اس میں کسی بھی طرح کا فرقہ وارانہ رنگ نہیں ہے۔ پورا سچ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر ایک دلہن کی ویڈیو عربی کیپشن کے ساتھ وائرل ہوئی۔ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت میں دلہن کو اپنے شوہر کے ساتھ ستی کرنے (زندہ جلانے) کے لئے ڈولی میں لے جایا جا رہا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو نیپال میں ہوئی ایک روایتی شادی کی ہے۔ پورا سچ جاننے کے لئے لنک پر کلک کریں۔

فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں زمین کے قریب چاند آتے ہوئے نظر آتا ہے، جس کے بعد زمین کی چیزیں فضاء میں تیرنے لگتی ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں نظر آ رہے مناظر قدرتی کرشمہ ہیں۔ وائرل پوسٹ کے کمنٹ میں کچھ صارفین کا دعویٰ تھا کہ چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء میں چیزیں اڑ نے لگی ہیں۔تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو وی ایف ایکس کی مدد سے تشہیر کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک ٹرین کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں چلتی ٹرین میں طرح طرح کی لائٹنگ جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو جاپان کی چلتی ٹرین میں لائٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو چین کی ہے اور پرانی ہے۔ پورا سچ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
June 22, 2024
Mohammed Zakariya
May 25, 2024
Mohammed Zakariya
May 19, 2024