Thursday, April 16, 2026

Fact Check

Weekly Wrap: ایران دھماکہ اور جاپان میں آنے والے زلزلے سے منسوب مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

Written By Mohammed Zakariya
Jan 6, 2024
banner_image

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایران میں قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکے اور جاپان میں ایک جنوری کو آنے والے زلزلے سے منسوب کرکے ویڈیوز اور تصاویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جس کا مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا ایران کے کرمان میں ہوئے تازہ دھماکے کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ایران کے کرمان میں قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ وائرل تصویر تقریبا 5 سال پرانی ہے اور اس کا تازہ کرمان میں ہوئے دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مہلوکین کی تعداد 100 سے زائد ہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا جاپان میں حالیہ زلزلے کے بعد سونامی کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سوشل نٹورکنگ سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ جاپان میں حالیہ زلزلے کے بعد سونامی کی وجہ سے ساحل سے ٹکرا رہی بحری کشتیوں کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو 12 سال پرانی اور جاپان کے میاکو میں آئی سونامی کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک ۔

کیا سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں والی یہ ویڈیو جاپان میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے؟

سوشل میڈیا پر سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں کی ایک ویڈیو کو جاپان میں آنے والے تازہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو 2011 میں جاپان میں زلزلے کے بعد آئے سیلاب کی ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔

کیا حوثیوں کی جانب سے اسرائیل سے وابستہ بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر ایک بحری جہاز کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر حوثیوں کی جانب سے اسرائیل سے وابستہ بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کی ہے،جبکہ تحقیقات سے پتاچلا کہ یہ تصویر تقربیاً 4 سال پرانی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

14,935

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage